جہالت و گمراہی کے خاتمے کیلئے فکر قر آن کو اپنانے و پھیلانے کی ضرورت ہے،ریاض حسین
لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلمان قر آن و صاحب قرآن کو منشور حیات بنا لیں۔ قرآن کو اپنانے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا ۔ جہالت و گمراہی کے خاتمے کیلئے فکر قر آن کو اپنانے و پھیلانے کی ضرورت ہے۔مسلمان قر آن و صاحب قرآن سے جڑ جائیں۔ مسلمانوں کو رمضان میں قر آن کا تحفہ ملا۔ قر آن و رمضان لازم و ملزو م ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں ختم قر آن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اسلام کو سمجھنے کیلئے قر آن کو سمجھنا ضروری ہے۔قر آن پاک کا ایک لفظ پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں ۔ قر آن ابدی شہادتوں کی آخری کتاب ہدایت ہے۔قر آن صحیفہ نور اور نسخہ کیمیا ہے۔
قر آن میں ہر مسئلہ کا حل موجود ہے۔