ڈرامہ سیریل’’ہری ہری چوڑیاں‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

ڈرامہ سیریل’’ہری ہری چوڑیاں‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) پرائیویٹ سیکٹر کی نئی ڈرامہ سیریل’’ہری ہری چوڑیاں‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کے بنائی جانے و الی اس سیریل کے ڈائریکٹر سیدعاطف حسین ہیں جس میں بہت سے سینئرفنکاربھی کام کررہے ہیں جن کے بارے میں معلوم ہواہے کہ انہوں نے پہلے کراچی اور مری میں ہونے والی ریکارڈنگ میں اپنا کام مکمل کرادیا ہے اس بارے میں ایمن خان کا کہنا ہے کہ’’ہری ہری چوڑیاں‘‘کا سکرپٹ بہت ہی اچھا ہے اور یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنی آنکھوں میں بہت سے خواب سجائے ہوئے ہے لیکن کیا یہ سب خواب پورے ہوجائیں گے اس بارے میں تو ناظرین کو ڈرامہ دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ایمن خان نے مزیدکہا کہ سیدعاطف حسین کے ساتھ اس سے پہلے بھی کام کرچکی ہوں ،مجھے یقین ہے کہ اس بار بھی شائقین ہماراکام پسندکریں گے۔

مزید :

کلچر -