سی ٹی ڈی نے اورکزئی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہاور بارودی مواد برآمد کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق برآمد اسلحہ میں 6راکٹ لانچر گولے ،06 عدد بوسٹر آر پی جی 7 ، 9ہینڈگرنیڈ اور 30 کارتوس شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بارود،سیفٹی فیوز،نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر،نٹ بولٹ،کیل اور گھی کے ٹین میں بنائی گئی دیسی ساختہ آئی ای ڈی بھی برآمد ہوئی۔