پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا سسٹم "Payzen "لانچ کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ون لنک میں معاہدہ

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا سسٹم "Payzen "لانچ کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ون ...
پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا سسٹم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) اور ون لنک پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا سسٹم Payzen لانچ کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور سی ای او ون لنک نجیب اگروالا نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ "Payzen "معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے اور ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا،اس اقدام سے ادائیگیوں کے حوالے سے وسیع پیمانے پر سرکاری شعبے کو سہولت حاصل ہو جائے گی۔ سی ای او ون لنک نجیب اگروالا نے کہا کہ ون لنک اور پی آئی ٹی بی کا یہ اشتراک پنجاب میں ادائیگیوں کے جدید نظام کو وسعت دینے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔