انسانیت کی خدمت اور المصطفےٰ ٹرسٹ

 انسانیت کی خدمت اور المصطفےٰ ٹرسٹ
 انسانیت کی خدمت اور المصطفےٰ ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 انسانیت کا ایسا رشتہ ہے جو بلا تفریق خدمت کرنے پر انسان کو مجبور کرتا ہے انسانیت کی معراج سے تکالیف اور پریشانیوں میں کمی آتی ہے اور دکھ درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے ادارے فلاحی سر گرمیوں میں مصروف رہتے ہیں لیکن المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کئی فلاحی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے   پاکستان سمیت  ”المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ“ بنگلہ دیش، کینیا، گیمبیا، سری لنکا، یمن، شام، انڈونیشیا، ملاوی، نائیجیریا، افغانستان، عراق اور برما  سمیت دنیا کے 22 ممالک میں مختلف غریب خطوں اور ملکوں میں“ فری آئی کیمپ“ جاری رکھے ہوئے ہے۔  ایک لاکھ 73 ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن مکمل کئے جا چکے ہیں۔2022ء کے دوران المصطفےٰ نے پاکستان میں 132685، بنگلہ دیش میں 23671، برما میں 983، سری لنکا میں 2436، کینیا میں 5941، ملاوی میں 2377، غزہ فلسطین میں 1990 افراد کی آنکھوں کے مفت آپریشن کیے ہیں۔ المصطفیٰ کے فری آئی کیمپوں میں 801249 نظر کے چشمے مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں اور 1219453  آنکھوں کا مفت کمپیوٹرائزڈ معائنہ کیا گیا۔ ”المصطفےٰ آئی ہسپتال“ میں 5541 آنکھوں کے مفت آپریشن مکمل کئے ہیں۔  لاہور شہر میں 560 فری آئی کیمپ لگائے جا چکے ہیں  ان کیمپوں اور ہسپتال میں 60 ہزار نظر کے چشمے بھی تقسیم کئے گئے۔المصطفے آئی ہسپتال میں لاہور یونیورسٹی اور سپیریئر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ٹریننگ کے لئے بھی آتے ہیں۔ ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کے تحت مزید دو فلور کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ مستقبل میں المصطفیٰ آئی ہسپتال میں آنکھوں کی پیوندکاری شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیار کر لی گئی ہے جبکہ مزید فلاحی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔


2022ء کے دوران المصطفیٰ دسترخوان میں کم و بیش ایک لاکھ چالیس ہزار بندگانِ خدا کو کھانا کھلایا گیا  غریب اور مستحق  خاندانوں کوفوڈ بیگز میں کئی ماہ کا راشن پیک کیا جاتا ہے۔  2022ء کے دوران 61217 فوڈ بیگ تقسیم کئے گئے۔ پاکستان میں 20162، بنگلہ دیش میں 1528، برما کے روہنگیا مہاجرین میں 3708، سری لنکا میں 1008، کینیا میں 5260، تنزانیا میں 5928، ملاوی میں 2100، غزہ فلسطین میں 9200، یروشلم میں 683، لبنان میں 1830، شام کے مہاجرین میں 8610 فوڈ بیگز تقسیم کیے گیے ہیں۔ 2022ء کے دوران پاکستان، فلسطین، شام، یمن سمیت مختلف ممالک میں سردی سے بچاو کی اشیاء  پر مشتمل  12710 بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔۔ 9646 ونٹر فوڈ پیکس، 5399 کمبل، 4967 ہیٹرز اور 180 عارضی شیلٹرز تقسیم کئے گئے۔2022ء کے دوران المصطفیٰ کی طرف سے  11246 حفاظ کو سپانسرڈ کیا گیا۔ المصطفے کی سپانسر شپ سے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے 479 حفاظ نے 2022 کے رمضان المبارک کے دوران  711 حفاظ قرآن حفظ کرنے کے  3135 بطور استاد عالم کورس پڑھا رہے ہیں۔ چولستان میں کلین واٹر اور المصطفیٰ کی طرف سے 2022 کے دوران 13447 سمال واٹر ویلز کی تنصیب و تکمیل کی گئی۔ 398 کمیونٹی واٹر ویل، 6834 الیکٹرک واٹر ویل، 522 لارج واٹر ویل، 9کلین واٹر پلانٹس کی تنصیب کی گئی ہے۔ 2022  کی عید قربان کے موقع پر 2.9 ملین افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔ پاکستان کے 35 شہروں میں 1332 جانور ذبح کر کے افغانستان، بھارت، ملاوی، بنگلہ دیش، غزہ فلسطین، نائیجیریا اور گیمبیا، صومالیہ، سوڈان، البانیہ، کینیا، سری لنکا  میں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا گیا۔المصطفےٰ کے 26 سکولز میں 8349 طلباء مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں المصطفےٰ کی طرف سے 4263  یتیم بچوں کو سپانسر کیا جارہا ہے۔ ان یتیم بچوں کی تعلیم ڈیزاسٹر کے دوران 1.6 ملین افراد کی مدد کی گئی  اشیائیخوردونوش پر مشتمل 64370  فوڈ بیگ تقسیم کئے گئے آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد میں 801249  نظر کے چشمے تقسیم کئے گئے۔ 


 2022 کے دوران 56 نئی مساجد تعمیر کی گئیں،المصطفےٰ کے کیمپوں میں 559279 افراد کی ہیپاٹائٹس سکریننگ کی گئی۔ المصطفےٰ کے کیمپوں میں 1219453 افراد کی او پی ڈی سکریننگ کی گئی اور  683  سکولوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے المصطفےٰ کی طرف سے  36 ہسپتالوں کی مختلف صورتوں میں مدد کی گئی اور 26 سکولز تعمیر کیے ہیں  192 ایمبولینسیں کام کر رہی ہیں۔نیبر فرسٹ پراجیکٹ کے تحت 22700  فوڈبیگ تقسیم کیے ہیں۔سال ربیع الاول کے مقدس مہینے میں فیصل آباد، کامونکی اور دوسرے کئی شہروں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور غریب بچیوں کو ضروری گھریلوں سامان مہیا کیا جاتا ہے بنگلہ دیش میں پناہ گزیں برما کے بے گھر مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لئے  المصطفےٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد خود کئی بار روہنگیا مسلمانوں کے لئے امداد لے کر بنگلہ دیش اور برما جا چکے ہیں  ایک ملین پونڈ کی رقم روہنگیا مسلمانوں کی بحالی پر خرچ کی جا چکی ہے۔بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں قائم روہنگیا مسلمانوں کے مہاجر کیمپوں میں ”المصطفےٰ“ کے میڈیکل کیمپ مسلسل کام کر رہے ہیں اور فوڈ بیگز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے 2019ء میں مقبوضہ کشمیرمیں اشیائے خورد و نوش اور ادویات پر مشتمل 100 ٹرکوں کے بڑے کاروان کی صورت میں کنٹرول لائن کے قریب چکوٹھی کے مقام پر پہنچ کر عالمی نمائندوں کے ہمراہ بھارت سے اپیل کی گئی کہ وہ المصطفےٰ کا امدادی سامان بھارتی ریڈ کریسنٹ کے ذریعے وصول کر کے سری نگر پہنچائے لیکن بدقسمتی سے بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا اور“ المصطفےٰ“ کی انسانی بنیادوں پر کی گئی اپیل کو مسترد کر دیا۔  

 یہ سامان بھارتی گولہ باری سے متاثرہ کنٹرول لائن کے نواحی علاقوں میں تقسیم کیاالمصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ  اور اردن کی شاہی فیملی کے ”ہاشمی ٹرسٹ“ کے مابین،  مسجد اقصیٰ بیت المقدس میں قرآن مجید کی تجوید و قرات اور تفہیم و تشریح کی کلاسز کے لئے ”المصطفے وقفیہ قرآن سرکل“ کے  قیام کے معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں جس میں چیئرمین المصطفےٰ عبدالرزاق ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ معاہدہ پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے دستخط کئے پاکستان میں اگست 2022ء میں سیلاب میں  المصطفےٰ کے رضاکاروں نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں خدمت کی نئی مثالیں قائم کیں۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں کالام، بحرین، مدین، سوات، نوشہرہ، پنجاب کے علاقوں راجن پور، تونسہ، فاضل پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ مبارک، چوٹی بالا، چوٹی زیریں، پل شیخانی، بستی حاجی پور، کوٹ مٹھن، سندھ میں ٹھل، جیکب آباد، نواب شاہ، سکھر، مٹیاری  بلوچستان میں ڈیرہ اللہ یار، جھل مگسی، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ، صحبت پور، چمن، سبی، قلعہ عبداللہ، ذوب، پشین، خضدار میں المصطفےٰ کی طرف سے میڈیکل کیمپ لگا کر سیلاب زدگان کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں  المصطفےٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد خود لندن سے پاکستان پہنچے اور کئی علاقوں کا دورہ کر کے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اب المصطفےٰ کی طرف سے اجڑی بستیوں کو پھر سے آباد کرنے کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ  نے مزنگ روڈ پر 17 مرلہ قطعہ اراضی حاصل کر لیا ہے  اور میڈیکل ٹاور بھی جلد تکمیل کے مراحل میں ہوگا۔

مزید :

رائے -کالم -