اغواء ہونیوالے ٹیچر کی ٹانک کے علاقے میں سکول کے قریب سے لاش مل گئی
ٹانک (ویب ڈیسک) ٹانک میں جنڈولہ کی حدود میں سرکاری ٹیچر کی لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔
"آج نیوز" کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے صوبتی کچہ میں شبیر نامی سرکاری سکول کے ٹیچر کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے سکول ٹیچر کو قتل کیا ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ڈی پی او ٹانک افتخار علی شاہ کے مطابق سکول ٹیچر ہفتے کو سکول چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا اور آج صبح سکول کے قریب لاش پڑی ملی۔