اسمبلیوں میں نیلام ہونے والے سیاستدانوں کے دن ختم ہو گئے، عوام تبدیلی کیلئے تیار ہیں، ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو گی: عمران خان

اسمبلیوں میں نیلام ہونے والے سیاستدانوں کے دن ختم ہو گئے، عوام تبدیلی کیلئے ...
اسمبلیوں میں نیلام ہونے والے سیاستدانوں کے دن ختم ہو گئے، عوام تبدیلی کیلئے تیار ہیں، ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو گی: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ، بٹگرام، اوگی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے ووٹ لے کر اسمبلیوں میں نیلام ہونے والے سیاستدانوں کے دن ختم ہو گئے ہیں، 11 مئی کی تیاری کریں، سب کو شکست دینی ہے۔ بٹگرام اور اوگی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باریاں لینے والے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے، پرانی سیاسی جماعتوں کے لیڈر خوشحال ہو ئے، مولانا فضل الرحمان کا وقت ختم ہو گیا ہے، مولانا صاحب نہ آپ کی باری آنی ہے نہ نواز شریف اور زرداری کی کیونکہ ان کے راستوں میں شیروں کا شکاری کھڑا ہو گیا ہے۔ زرداری اور نواز شریف پارٹنر ہے اور عمران خان ان کی پارٹنر شپ کو توڑنا جانتا ہے۔ زرداری اور نواز شریف کا احتساب وہ کرے گا جس کے ہاتھ میں بلا ہو گا، نظام کو تباہ کرنے والے اسے دوبارہ ٹھیک نہیں کر سکتے، تبدیلی آ نہیں رہی، آ گئی ہے، 11 مئی کو آپ نے اور میں نے مل کر لڑنا اور جیتنا ہے، مومن دوبارہ دھوکہ نہیں کھا سکتا۔ دنیا ہرے پاسپورٹ کی عزت کرے ، پاکستان کے پاس وافر مقدار میں کوئٹہ موجود ہے، ہم بجلی بیچ سکتے ہیں، پاکستان صرف تانبہ ہی بیچے تو امیر ترین ملک بن سکتا ہے،یہ وہ پاکستان ہے جہاں لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے،جس ملک کے حکمران مجرم ہوں اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ کبھی چوری نہیں ہونے دوں گا، میرا وعدہ ہے کہ عمران خان ہر طبقے کے ساتھ کھڑا ہو گا،نئے پاکستان میں ایبٹ آباد کے لوگوں کا پیسہ ایبٹ آباد میں ہی خرچ ہو گا، ایک طرف ن لیگ اور دوطرف پی ٹی آئی کا جنون ہے، ہم نظریے کی سیاست واپس لا رہے ہیں، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، دو نمبر لوگوں کا شکاری ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں سب سے پہلے اختیارات گاﺅں کی سطح پر منتقل کریں گے۔ ملک میں قانون کا یکساں نظام نہیں، عوام سے ووٹ لے کر سیاستدان اسمبلی میں اپنے آپ کو نیلام کر دیتے ہیں، اپنے آپ کو نیلام کرنے والے سیاستدانوں کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ عوام 11 مئی کی تیاریں کریں، سب کو شکست دینا ہے اور نظریے کی سیاست کو فتح دلوانی ہے۔

مزید :

بٹگرام -