ڈکیتی وچوری میں ملوث مجرم کو5ماہ قید اور5ہزار جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان نے چوری وڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم خالد مسیح کو5ماہ قید اور5ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قائد اعظم انڈسٹریل پولیس نے ملزم خالد مسیح کے خلاف درج مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے موبائل فونز اور نقدی برآمد کی جاچکی ہے۔