نئی ڈرامہ سیریل ”عشق زہے نصیب“ کامیابی کے ساتھ آن ائیر

نئی ڈرامہ سیریل ”عشق زہے نصیب“ کامیابی کے ساتھ آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ”عشق زہے نصیب“ کی کہانی تین مرکزی کرداروں گوہر‘ کاشف اور سمیر کے گرد گھومتی ہے۔ اس میگا پراجیکٹ کے رائٹر ہاشم ندیم ہیں فاروق رندکی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی مومل انٹرٹینمنٹ اور ایم ڈی پروڈکشنزکی پیشکش کے نمایاں اداکاروں میں زاہد احمد‘ سونیا حسین‘ سمیع خان‘ زرنش‘ عصمت زیدی‘ خالد ملک‘ حمیرہ بانو‘ اکبر سبحانی‘ سعد اظہر‘ حاجرہ‘ غزالہ بٹ‘ اکبر اسلام اور دیگرشامل ہیں۔گوہر ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو کاشف کی محبت میں گرفتار ہے۔

کاشف جو کہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور گھر کی ساری ذمہ داری اس کے اوپر ہے۔کاشف ایک کامیاب بزنس مین ہے جو گوہرکی بہن کا باس ہے اور پراسرار اور خود میں گم شخصیت کا مالک ہے۔ کاشف اپنی تین بہنوں اور گھر کی ذمہ داریوں کی وجہ سے گوہر کیلئے شادی کا پرپوزل بھیجنے سے قاصر ہے لیکن یہ منظر نامہ اس وقت بالکل بدل کر رہ جاتا ہے جب گوہر کی خالہ اس کیلئے اپنے بیٹے کا رشتہ بھیجتی ہیں‘ ایسے میں گوہر اور کاشف خفیہ طورپر شادی کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔کہانی اس وقت ایک انتہائی دلچسپ موڑ لے لیتی ہے جب گوہر سمیر کی سوتیلی ماں کی نرسنگ کا فریضہ انجام دینا شروع کرتی ہے جہاں اسے علم ہوتا ہے کہ کامیابی سے بزنس چلانے والا سمیر ایک دہری شخصیت کا مالک انسان ہے۔ہر روز 6بجے شام کو سمیر زنانہ لباس اور میک اپ میں صبح تک خود سے زنانہ انداز میں مخاطب رہتا ہے اور صبح ہوتے ہی اپنے دوسرے روپ میں واپس آجاتا ہے۔دوسری جانب گوہر اور کاشف رجسٹرار آفس جانے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے نکلتے ہیں لیکن راستے میں دونوں کو ہی اپنی اپنی ذمہ داریوں اور گھر والوں کا خیال آتا ہے اور دونوں ہی ایک دوسرے سے بات کئے بغیر اپنے دلوں میں دوسرے کو دھوکا دینے کا غم لئے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اور یہی سے کہانی ایک ڈرامائی رخ اختیار کرتی ہے۔

مزید :

کلچر -