کوہستان ، 5 گھروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ملبے تلے دب گئے
کوہستان(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہستان ، کندیاں میں 5 گھروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔
ڈی پی او کوہستان نے بتایا کہ کوہستان کے علاقے کندیاں میں بارشوں کی وجہ سے ایک بڑا مٹی کا تودہ آبادی پر گر گیا جس کے نیچے 5 مکان دب گئے۔ مٹی کاتودہ گرنے سے رابطہ سڑک بھی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دنیا کے 12 سربراہان مملکت کا کالا دھن منظر عام پر،نواز شریف، ایشوریہ رائے اور جیکی چن کے نام بھی شامل۔
ملبے کے نیچے 30 افراد دبے ہوئے جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈی پی اوکوہستان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پھنسے ہوئے 21 جاپانی سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔