وزیراعلیٰ مریم نواز  نے دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنیوالے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنیوالے ...
وزیراعلیٰ مریم نواز  نے دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنیوالے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز  نے دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنیوالے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھرنے ملاقات کی۔ ملاقات میں ورکرز کو درپیش مسائل پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیا۔ چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ  نے پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور صوبے بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کے لئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے،ورکرز کو کام کے لئے صاف ستھرااور صحت مند ماحول کے مواقع یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیبر کے لیے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا۔