صوابی،تمباکو کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ،لاہور ادینہ روڈ ٹریفک کیلئے بند

  صوابی،تمباکو کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ،لاہور ادینہ روڈ ٹریفک کیلئے بند

  

صوابی(بیورورپورٹ)کاشتکاران تمباکو نے تمباکو کی خریداری کے پرچیز سنٹر میں سست روی سے تمباکو تولنے کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے لاہور آدینہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا مظاہرین کاکہنا تھا کہ جگناتھ کے مقام پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا جو پر چیز سنٹر ہے وہاں تمباکو بنڈل لانے والے کاشتکار ایک لائن میں تمباکو تولنے کے لئے کھڑے رہتے ہیں جبکہ دوسرا لائن بند ہونے کی وجہ سے سخت ترین گرمی میں کاشتکار بنڈل کھولنے کے لئے لائن میں گھنٹوں تک کھڑے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کاشتکار سخت گرمی میں اذیت سے دوچار ہو تے ہیں جب کہ کاشتکاران تمباکو کی نام نہاد یونین بھی ٹوبیکو کمپنیوں کے انتظامیہ سے ملی ہوئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹوبیکو کمپنیاں دو لائنوں میں پر چیز شروع کریں تاکہ کاشتکار قیامت خیز گرمی سے بچ سکے۔