فیصل رحمان اور ثروت گیلانی کی ڈرامہ سیریل’’پردیس‘‘ آن اءئیر

فیصل رحمان اور ثروت گیلانی کی ڈرامہ سیریل’’پردیس‘‘ آن اءئیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فیصل رحمان اور ثروت گیلانی کی ڈرامہ سیریل آن ائیر ہو گئی ہے۔’’پردیس ‘‘کی کہانی گیتی کے کردار کے گرد گھومتی ہے ۔یہ کردار ثروت گیلانی نبھا رہی ہیں ۔ثروت گیلانی دوہری شخصیت کا حامل کردار ہے ۔ وہ بظاہر اپنے شوہر مخدوم شاہ زمان کے ساتھ خوش ہے مگر دل ہی دل میں اس سے بے پناہ نفرت کرتی ہے اور اس سے آ زادی چا ہتی ہے ۔ گیتی کی یہی خواہش اسے کبیر کے قریب لے جاتی ہے ۔کبیر پاکستان میں عین شادی والے دن اپنی کزن کو عروسی جوڑے میں چھوڑ کر اپنی فیس بک پر ہوئی محبت کے پیچھے تھائی لینڈ پہنچتا ہے ۔ مگر اسے اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اسے پتہ چلتا ہے کہ جس لڑ کی کی خاطر وہ پاکستان سے آیا ہے وہ اس کی سوچ کے برعکس ایک غریب لڑ کی ہے اس کا دولت اور آ سائشوں کے حصول کاخواب چکنا چور ہو جاتا ہے ۔ گیتی سے ملنے کے بعد اسے محسوس ہوتا ہے کہ اسے جو چا ہیے وہ گیتی کے ذریعے اسے مل سکتا ہے ۔ وہ گیتی کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنا چا ہتا ہے۔

مزید :

کلچر -