کیا 28 دن تک سوشل میڈیا چھوڑنے سے آپ کو خوشی مل سکتی ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا انکشاف جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

کیا 28 دن تک سوشل میڈیا چھوڑنے سے آپ کو خوشی مل سکتی ہے؟ تازہ تحقیق میں ...
کیا 28 دن تک سوشل میڈیا چھوڑنے سے آپ کو خوشی مل سکتی ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا انکشاف جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کئی تحقیقات میں ماہرین بتا چکے ہیں کہ سوشل میڈیا نوجوانوں میں ڈپریشن کا سبب بن رہا ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس کے برعکس انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف کینسس کے سائنسدانوں نے سینکڑوں نوجوانوں پر تحقیق کرنے کے بعد بتایا ہے کہ فیس بک یا ٹوئٹر چھوڑ دینے سے لوگوں کے ڈپریشن میں کمی یا خوشی میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے نوجوانوں کے دو گروپوں میں سے ایک کو 28دن تک دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے سے روک دیا۔ ان لوگوں کے پہلے اور بعد میں ٹیسٹ کیے گئے جن میں معلوم ہوا کہ 28دن تک فیس بک اور ٹوئٹر سے دور رہنے کے باوجود اس گروپ میں خوشی کا معیار جوں کا توں تھا۔ خوشی کے معیار کے علاوہ وہ خود کو اتنا ہی تنہا خیال کر رہے تھے جتنا کہ 28روز قبل کر رہے تھے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جیفرے ہال کا کہنا تھا کہ ”سوشل میڈیا کا انسان کی خوشی اور تنہائی کے احساس پر اتنا کم اثر پڑتا ہے کہ 28دن کے بعد بھی دونوں گروپوں میں یہ تمیز کرنا مشکل تھا کہ ان میں سے کون سوشل میڈیا سے دور رہا اور کون نہیں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -