لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری  ، عوامی ایکشن کمیٹی نیلم کے وفد کی اقوام متحدہ کے مبصرین سے تفصیلی ملاقات

 لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری  ، عوامی ایکشن کمیٹی نیلم کے وفد ...
 لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری  ، عوامی ایکشن کمیٹی نیلم کے وفد کی اقوام متحدہ کے مبصرین سے تفصیلی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیلم( ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری  ،نیلم ویلی میں عوامی تحفظات خدشات،اور ہونے والے نقصانات کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی نیلم کے وفد کی اقوام متحدہ کے مبصرین سے تفصیلی ملاقات کے دوران گولہ سے ہونے والے نقصانات زخمیوں ،املاک کے نقصانات کی تصویریں اور قرار داد پیش کی ۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کر کے شہریوں کی جان، مال ،تعلیمی ادارہ جات،صحت کے ادارہ جات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھی آئے روز بے گناہ شہریوں کا قتل عام جاری ہے۔31دسمبر کو آٹھمقام سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری کرتے ہوئے ایک خاتون کو شہید اور درجن کے قریب شہریوں کو زخمی کیا، درجنوں رہائشی مکانات،ہسپتال ،اور تعلیمی ادارہ جات کو نقصان پہنچایا ہے ، جس سے شہریوں کو شدید تشویش لاحق ہے ۔اقوام متحدہ کی طرف سے اس پر خاموشی باعث تشویش ہے، اقوام متحدہ بھارت سے کشمیر کے حوالے سے اپنی قرار دادوں پر عمل کروانے میں ناکام نظر آرہا ہے  اوراقوام متحدہ کی غیر جانبداری پر شکوک و شہبات نظر آرہے ہیں ۔2003ء کے سیز فائر معاہدے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں نے نئے ولولے کے ساتھ اپنے گھروں کو آباد کیا، انفرا اسٹریکچر کا نظام بہتر ہوا تھا لیکن بھارت نے گزشتہ دنوں بلا اشتعال گولہ باری کرکے شہری آبادی کو شدید  نقصان پہنچایا ہے اور انفرا سٹریکچر کو تباہ کیاہے ۔ نیلم ویلی کے لوگ مستقل امن چاہتے ہیں، اقوام متحدہ بھارت سے فائرنگ کا سلسلہ رکوائے اور مسلئہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر سختی سے عمل درآمد کروائے ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے مبصرین نے کہا کہ بھارت کی سر حد ی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، آٹھمقام سیکٹر پر حالیہ گولہ باری سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا ہے،نیلم ویلی کے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانا کسی بھی صورت ٹھیک نہیں،بے گناہ شہریوں کا قتل عام بند ہونا چاہیے  اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے چاہیے ،اقوام متحدہ غیر جانبدار ادارہ ہے،بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات اکھٹی کرلی ہیں، جنرل اسمبلی تک نیلم ویلی کے لوگوں کی بات پہنچائیں گے۔اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے بھی پوری طرح آگاہ ہے ۔لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں کے خدشات وتحفظات اور نقصانات کی تفصیل جنرل اسمبلی تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر بھارتی گولوں کے شیل، ہونے والے نقصانات، زخمی طالبہ اور دیگر زخمیوں کی تصاویریں ،قرار داد مبصرین کو پیش کی گی ۔