آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں میں 5 سے 15جنوری تک چھٹیوں کا اعلان
بھمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سردی کی شدت بڑھنے اور دھند کے راج کے باعث آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بھمبر آزاد کشمیرکا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے 5 سے 15 جنوری تک بند رہیں گے،طلبا وطالبات کی صحت سے متعلق کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی سی بھمبر مرزا ارشد جرال کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولز کو سیل کرکے رجسٹریشن منسوخ کردی جائےگی، تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔