لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیلی پاکستان کے سینئر اینکر اور صحافی یاسر شامی نے نیلم منیر کے شوہر کے حوالے سے اہم معلومات جاری کر دی ہیں جن کا انتظار ہر پاکستانی کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں، ان کی نیلم سے پسند کی شادی ہے، شادی کی تقریب پچھلے ماہ منعقد ہوئی جس کا شوٹ اب ریلیز کیا گیا ہے۔
ڈیلی پاکستان آن لائن کے مطابق نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس میں شرطے ہیں اور اگر دبئی پولیس کے موجود اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخوا ہ 13ہزار درہم ہوتی ہے، جو ( پاکستانی 10 لاکھ روپے) بنتی ہے، اگر ان اہلکاروں کا تجربہ5 سے 8 سال کاہو تو معاوضہ 13ہزار درہم سے 18ہزار درہم (یعنی 13 سے 14 لاکھ روپے ) بنتا ہے لیکن اگر دبئی پولیس اہلکاروں کا تجربہ 8 سے 10سال کا ہو ان کی تنخوا ہ 22ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک بنتی ہے۔
دبئی کے پولیس اہلکار سے شادی کے بعد نیلم منیر کو اب دبئی کے شاپنگ مالز میں اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا، عام طور پر دبئی اپنے ملک میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو شہریت نہیں دیتا، اس کے بجائے انکو گولڈن ویزہ دیا جاتا ہے جو کہ دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر مستقبل میں شہریت میں بھی بدل سکتا ہے لیکن اگر ان دونوں کے بچے ہوں گے تو انہیں دبئی کی شہریت ہی ملے گی۔
اداکارہ نیلم منیر کا شمار مقبول ترین اور حسین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرکے نمایاں مقام حاصل کیا ہے، نیلم منیر کے پراجیکٹس میں ’خمار’، ’دل موم کا دیا’،'قید تنہائی' ، 'اشک' اور ’احرامِ جنون’ جیسے نام شامل ہیں۔
20 مارچ 1992 کو مردان میں پیدا ہونے والی 32 سالہ اداکارہ نیلم منیر کی نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر معروف فوٹوگرافر عبدالصمد ضیاء کی جانب سے شیئر کی گئیں جس میں نکاح کی پروقار تقریب کی تفصیلات درج ہیں۔
نکاح سیریمنی کی تصاویر میں اداکارہ نیلم منیر کو مداح روایتی سفید ٹریڈیشنل ڈریس میں دلہن کے روپ میں دیکھ کر عش عش کر اٹھے۔
اداکارہ کا یہ ڈریس فیشن ڈیزائنر براق آفیشل کا تیار کردہ ہے، بات کی جائے نیلم کے لُک کی تو اداکارہ نے اپنے نکاح لک میں گلوئی میک اپ کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے اوور آل لُک کو کمپلیٹ کرنے کیلئے پرل کی جیولری سے اپنے حسن پر چار چاند لگائے۔
انہوں نے اپنے خاص دن کیلئے میک اپ رابعہ انعم سیلون سے کروایا جبکہ جیولری نیشنل جیولرز کا شاہکار ہے۔
انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں اداکارہ نیلم منیر کو ان کے دلہے کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے اپنے دولہے کا چہرہ تو مداحوں کو دکھا دیا لیکن دولہے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
عمار دبئی میں منعقد نکاح کی تقریب میں اداکارہ نیلم منیر کے دلہا کو اپنے نکاح کے موقع پر روایتی عربی جوڑا پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کا تعلق متحدہ عرب عمارات سے ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں ’اس نئے سال کے ساتھ، اپنی زندگی کے ایک 'نئے باب' کا آغاز کرتے ہوئے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں!‘ لکھا گیا۔
انسٹاگرام پر جاری نکاح پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ نیلم منیر کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز اداکارہ نے اپنی دلکش مایوں کی لُک بھی جاری کی تھی جس میں اداکارہ نے ڈیزائنر حارث شکیل کا جوڑا زیب تن کیا تھا، مایوں کی دلکش تصاویر کے بعد اداکارہ کی مایوں کی تقریب میں ہی قوالی سے بھی لچف اندوز ہوتے ویڈیوز سامنے آئی تھیں۔