بلاول بھٹو زرداری کی راجہ ریاض سے ملاقات ، پارٹی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال , پنجاب آنے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری کی راجہ ریاض سے ملاقات ، پارٹی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ ...
بلاول بھٹو زرداری کی راجہ ریاض سے ملاقات ، پارٹی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال , پنجاب آنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ ریاض سے ملاقات کی ہے اور ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے ملک کی سیاسی اور پارٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران راجہ ریاض نے پارٹی چیئرمین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔ اس ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور پارٹی قائدین کارکنوں کو منظم کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ آمرانہ طاقتیں ملک کو کمزور کر رہی ہیں اور جنرل ضیاءالحق کا بویا ہوا بیج اب تنا ور درخت بن چکا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کوپنجاب کو منظم کرنے کے لیے جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی نائب صدر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مستعفی ہونے کے علاوہ پنجاب کے متعدد عہدیداران تحریک انصاف میں بھی شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور ان کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ انہیں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کے رویے کے باعث پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی ہے ۔

مزید :

کراچی -