علی امین گنڈاپور کی چارسدہ میں شہید ایس پی اعجاز خان کی بیٹیوں سے ملاقات

علی امین گنڈاپور کی چارسدہ میں شہید ایس پی اعجاز خان کی بیٹیوں سے ملاقات
علی امین گنڈاپور کی چارسدہ میں شہید ایس پی اعجاز خان کی بیٹیوں سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے چارسدہ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور شہید ایس پی اعجاز خان کے گھر چارسدہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے شہید اعجاز خان کی بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس پی اعجاز خان نے جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پولیس جوانوں اور افسران کے حوصلے بلند ہیں۔ حکومت اور عوام پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہید ایس پی اعجاز خان کی ییٹیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز خان شہید کے اہل خانہ کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ شہید کے اہل خانہ کو شہید پیکیج کے تحت مراعات دی جائیں گی،شہید کی بیوہ پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی ہے تو حکومت تعاون کرے گی۔