ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل

ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کے ...
ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کا ورکر شرمناک حرکت کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ "میں اپنی گاڑی کا ٹائر ایچ بلاک ، ڈی ایچ اے فیز ون  میں تبدیل کروانے آیا تھا، اسی دوران ٹائر شاپ کا ورکر کیل  (سووا)سمیت پکڑا گیا۔

شہری کا مزید کہناتھاکہ " ان بھائیوں (پولیس اہلکاروں) کا شکریہ ،جنہوں نےا سے پکڑا ، ویڈیو میں شاپ کے مالک اور ورکر کو بھی دکھایا گیا۔ 

شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس پر صارفین کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔

ایک صارف فرزند علی صابری کاکہنا تھا کہ بہت اچھا کام ہے کہ آپ نے انہیں بے نقاب کیا، بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ وہ ایسا ہی کرتے رہیں گے۔

ایک اور صارف کاکہنا تھا کہ بھائی ایک بات بولو آپ کو ٹائر شاپ مالک کی چھترول کرنی چاہئے تھے کیونکہ یہ لیبر کو ایسا کرنے کیلئے مجبور کرتے ہیں،ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں، اس لئے لیبر مجبور ہو کر ایسا کرتی ہے۔