بلوچستان میں مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

بلوچستان میں مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
بلوچستان میں مشکوک گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے چاغی میں لیوز فورس نے مشکوک گاڑی پکڑ لی جس میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق چاغی میں لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اُس میں سے جدید اسلحہ، گولیاں اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا۔لیویز حکام کے مطابق گاڑی سے ایل ایم جی، 600 گولیاں اور 8 بیرل برآمد ہوئے۔لیویز نے اسلحہ برآمد ہونے کے بعد گاڑی کو تحویل میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گاڑی دہشت گردوں کی تھی اور اسلحے کو تخریبی کارروائی کیلیے استعمال ہونا تھا۔