منچھر جھیل میں پانی کی سطح بڑھ گئی، بند ٹوٹنے کا خطرہ

منچھر جھیل میں پانی کی سطح بڑھ گئی، بند ٹوٹنے کا خطرہ
منچھر جھیل میں پانی کی سطح بڑھ گئی، بند ٹوٹنے کا خطرہ
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ میں   منچھر جھیل کا  بند ٹونٹےکے خطرے کے پیش نظر قریبی آبادیوں کو  خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیےگئے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کی سطح  مسلسل بڑھ رہی ہے اور جھیل کا بندکسی بھی وقت ٹوٹنےکا خدشہ ہے۔  آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دباؤ ہے، جھیل کے بند کو کٹ نہیں لگائیں گے، آخری وقت تک کوشش کریں گے کہ بچت ہوجائے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کی سطح اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ پانی اس کے کناروں سے چھلکنے لگا ہے جس کے باعث سیہون اور اطراف کی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔