پاپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود کا استعمال، خیر سگالی کا پیغام بھی دیا
کراچی (آئی این پی) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس کے خصوصی طیارے نے پاکستانی حدود کا استعمال کرتے ہوئے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔ ذرائع کے مطابق پاپ فرانسس کے طیارے نے منگل کی صبح پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، پاپ فرانسس کی جانب سے پاکستان اور صدر مملکت کے لیے خیرسگالی کا پیغام بھی دیا گیا۔ پاپ فرانسس کے طیارے نے اٹلی سے جکارتہ جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا تھا۔
پاپ فرانسس