کے پی حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کر لیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے اپنی پروجیکشن کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ایک سرکاری و قانونی طریقے کے تحت بھرتی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ان کے انٹرویو اور ٹیسٹ ہوئے اور ان کا تمام ڈیٹا اکھٹا کرنے کے بعد بھرتی کیا گیا ۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پہلے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے عوامی مسائل حکومت تک پہنچتے تھے، عوامی مسائل حکومت تک پہنچانے کیلئے اب سوشل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبہ کو ٹریننگ دی جارہی ہے، ان کا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، سوشل میڈیا کو عوامی مہمات پولیو اور دیگر بیماریوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔