پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پانچ جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور بھارت نے کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت یعنی رائے شماری کی قرارداد منظور کی تھی لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے انہیں بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ کشمیری ہر سال 5 جنوری کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔ہرسال اس دن کو منانےکا مقصد عالمی برادری کو یاد دلانا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو نظر انداذ نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے پوری دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیری عوام کو یہ حق دیتی ہیں کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنا فیصلہ کر سکیں، بھارت مسلسل ان قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یوم حق خودارادیت کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر بھر میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جاتے ہیں، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن دفتر مظفرآباد میں یادداشت بھی پیش کی جائے گی اور دنیا سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔