بہاولنگر ہارون آباد روڈ پر حادثہ ، وزیر اعلیٰ کاقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر ہارون آباد روڈ پر بس اور وین میں تصادم سے 4 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہریوں کو اوور سپیڈ سے اجتناب اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ غفلت برتنے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے -