ٹی ٹونٹی میچ،جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست

ٹی ٹونٹی میچ،جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست
ٹی ٹونٹی میچ،جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈربن (مانیٹرنگ ڈیسک) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے ۔جنوبی افریقہ مقررہ ہدف آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ ڈیوڈ ملر۔۔ رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور خطرناک بلے باز اے بی ڈویلیئرز پہلی ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے آﺅٹ ہو گئے ۔ڈی کوک بھی بڑی اننگز کھلنے میں ناکام رہے اور صرف 7رنز بنا سکے ۔ڈوپلیسز نے 40،روسو نے 19،وائز نے 13جبکہ دومنی نے 5رنز سکور کیے ۔آسٹریلیا نے ناتھن کولٹر نائل 3وکٹوںکے ساتھ نمایاں بولر رہے ۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 23رنز کے مجوعی سکور پر عثمان خواجہ 9رنز بنا کر بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔فنج نے40،مارش نے 35جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 20رنز سکور کیے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر 3وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کو شاندار ففٹی سکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مزید :

T20 World Cup -