پنجاب پیرا میڈکس الائنس اور ہیلتھ سپورٹ سٹافکا میوہسپتال میں اجلاس
لاہور( اپنے نامہ نگار سے )میو ہسپتال میں پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اور پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سرپرست ملک منیر احمد اور پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئر مین محمد یوسف بلا کی زیرِ صدارت ایک اہم اور ہنگامی اجلاس ہوا ۔ جس میں تنویر بھٹی ، قاری ارشاد الرحمن ، رانا تنویر ، عزیز جٹ ، رحمت سندھو، حافظ دلاور، شیخ نصرت، میاں اشفاق، رانا بشیر، حکیم خان نیازی، عمران گجر، اشرف ساقی، عاشق غوث ، وسیم چوہدری، شبیر چغتائی ، محمد اکبر اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں درجہ چہارم اور تمام مسنگ کیٹیگریز کے علاوہ پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ریگولر نہ ہونے پر تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آئندہ درجہ چہارم اور تمام مسنگ کیٹیگریز کے علاوہ ریگولر نہ کئے جانے پر متفقہ طور پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اِ س سلسلہ میں اہم اجلاس کل مورخہ 05-03-2016 کو میوہسپتال OPD میں ہو گا۔ 1:00 بجے دوپہر پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔