ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور انور رشید کل ریٹائرہونگے
لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور انور رشید کا عملی طور پرجمعہ کو دفتر میں آخری روز تھا۔ وہ 60 سال عمر پوری ہونے پر 6 مارچ 2016 ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انور رشید پی سی ایس کیڈر کے افسر ہیں اور اْن کے پاس اس وقت گریڈ اکیس ہے۔ وہ سیکرٹری ماحولیات ، ڈی جی ایکسائز، ڈی جی ماحولیات، ڈائریکٹر فوڈ، اے سی اور مختلف مقامات پر بطور مجسٹریٹ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔