ندیم محمود کمشنر سرگودھا تعینات

ندیم محمود کمشنر سرگودھا تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر ندیم محمود کو سرگودھا ڈویژن کا کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل وہ سیکرٹری کو ارڈی نیشن کے عہدے پر کا م کررہے تھے۔ ندیم محمود 23 ویں کامن کے افسرہیں جنہوں نے 1995 میں مقابلے کا اعلی ترین امتحان پاس کر کے سرکاری ملازمت اختیار کی۔ دوران ملازمت انہوں نے وفاقی حکومت کے اداروں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ ندیم محمود کے والد بھی سرگودھا ڈویژن کے کمشنر رہ چکے ہیں ۔وہ1972 تا 1980 اس منصب پر فائز رہے ۔ ندیم محمود نے کہا ہے کہ وہ سرگودھا ڈویژن میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -