پاکستان اسلام کا مضبوط ترین قلعہ ہے:چوہدری یعقوب ورک

پاکستان اسلام کا مضبوط ترین قلعہ ہے:چوہدری یعقوب ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)چئیرمین ورک گروپ چوہدری یعقوب ورک نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کا مضبوط ترین قلعہ ہے پاکستان کو لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمارے بزرگوں کیساتھ ملکر انتھک محنت اور لگن کے بعد ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک فراہم کیا اب ہمارے فرض اولین میں بھی شامل ہونا چاہئے کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت اور ترقی وخوشخالی کی خاطر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہو ں نے کہا کہ برصغیر پاک وہند میں ہم نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر آزادی حاصل کی جس میں قائد اعظم محمد جناح ؒ کی بھر پور کاوشیں شامل ہیں لیکن افسوس کہ ہم دو قومی نظریے کی حفاظت کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار قدرتی وسائل موجود ہیں اس کے باوجود ہم ترقی کی راہوں پر گامز ن نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس رب العزت کی جانب سے وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس مر کی ہے کہ پوری قوم اپنے ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالکر قومی یک جہتی کو فروغ دینے کیلئے اپنے آپس میں پیار و محبت کا سچا جذبہ اپنے دلوں میں موجزن کرینگے۔