شانگلہ میں مذہبی جماعتوں کاممتاز قادری کی پھانسی کیخلاف مظاہر
ہ
الپوری (آفتاب حسین)شانگلہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مذہبی جماعتوں،جمعیت علماء اسلام ف اور نورانی کا ممتاز قادری کو پھانسی دینے کے خلاف شانگلہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری میں زبردست احتجاجی مظاہرہ،حکومت کے خلاف نعرہ بازی ،بے حس حکمرانوں نے مغرب کو خوش کرنے کے لئے ممتاز قادری کو پھانسی دے دی ممتاز قادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز بعد از نماز جمعہ شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری میں مذہبی جماعتوں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف ایک زبردست احتجاجی جلسہ منعقد ہواجلسے سے دوسروں کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کے سینئیر نائب آمیر مولانا نظر محمد،ترجمان جمعیت علماء اسلام شا نگلہ گل روخان، مولانا سر باز،محمد یار خان ۔جبکہ احتجاجی جلسہ سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نجم اللہ کے علاوزونل امیر حاجی شیر آمان،فدا محمد ایڈووکیٹ،سید نور احمد شاہ ،حاجی بخت افسر ،واقف شاہ ایڈووکیٹ ،مولانا جان ذادہ نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ اس جلسے کا مقصد پاکستان میں بیھٹے ہوئے مغربی زہن رکھنے والے حکمرانوں کی طرف سے ایک سچّے عاشق رسول کو پھانسی دینے کے خلاف ہے جس کا ہم مسلمانان پاکستان شدید مذمت کرتے ہیں اگرحکمرانوں نے ائین پاکستان کے تحت بر وقت سلمان تاثیر کو پھانسی دے دیتے تو آج ممتاز قادری کو پھانسی دینے کی نوبت تک نہ آتی ،شاتم رسول کا قتل قرآن وحدیث کی رو سے جائز ہے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر نجم اللہ نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملک ہیں لیکن حکمرانوں کی وجہ سے یہود وہنود کے نرغے میں ہے جن کی ایما ء پر گستاخان رسول اللہ کو توعزت دی جاتی ہے لیکن عاشقان رسول کو پھانسی پر چڑھایا جاتا ہے ،پاکستانیوں کے قتل کے بدلے ریمنڈڈیوس کو بحفاظت امریکہ جانے دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ممتا قادری سے ہماری زاتی دوستی نہیں ہے اور نہ سلمان تاثیر سے ہماری زاتی دوشمنی ہے بلکہ قرآن اور حدیث کی احکامات کی روشنی میں ہی عشق رسول نے ممتاز قادری کو ہماری محبوب اور آنکھوں کا تارا بنایاجبکہ بغض رسول نے سلمان تاثیر کو پاکستانی عوام کا دشمن بنایا ،حاجی شیر آمان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ حقوق نسواں بل اسلام اور ائین پاکستان سے انحراف ہے جس کا ہم شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہ ممتاز قادری کی شہادت پر الیکٹرانک میڈیا کی خاموشی انتہائی شرمناک اور قابل افسوس ہے۔