ورلڈ ٹی 20: پاک بھارت میچ ہوا تو پچ کھوددیں گے ، شیو سینا کی دھمکی

ورلڈ ٹی 20: پاک بھارت میچ ہوا تو پچ کھوددیں گے ، شیو سینا کی دھمکی
ورلڈ ٹی 20: پاک بھارت میچ ہوا تو پچ کھوددیں گے ، شیو سینا کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 میں پاک بھارت میچ کا انعقاد مسلسل خطرے میں ہے ، پہلے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی دینے سے معذرت کی تھی لیکن اب ہندو دہشتگرد بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں اور پچ کھودنے کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 19 مارچ کو دھرم شالہ میں شیڈولڈ ہے تاہم اس میچ کا انعقاد بھارتی حکمرانوں اور ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باعث خطرے میں پڑا ہوا ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے کرکٹ ٹیم سے پہلے سیکیورٹی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے انتظامات کیے جاسکیں لیکن بادی النظر میں پاک بھارت میچ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا کیونکہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے سیکیورٹی کے حوالے سے معذرت کرنے کے بعد ہندو دہشتگرد تنظیم شِیو سینا بھی میدان میں آگئی ہے ۔ شیو سینا نے دھمکی دی ہے کہ پاک بھارت میچ کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور اگر میچ ہوا تو وہ پچ کھوددیں گے۔

مزید :

ورلڈ T20 -