بھارتی وزیر کے بیٹے کی دن دیہاڑے خاتون ٹیچر کو اِغوا کرنیکی کوشش، فرار ہوتے ہوئے شوہرکے ہتھے چڑھ گیا

بھارتی وزیر کے بیٹے کی دن دیہاڑے خاتون ٹیچر کو اِغوا کرنیکی کوشش، فرار ہوتے ...
بھارتی وزیر کے بیٹے کی دن دیہاڑے خاتون ٹیچر کو اِغوا کرنیکی کوشش، فرار ہوتے ہوئے شوہرکے ہتھے چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں آئے دن خواتین سے زیادتی کے واقعات عام ہیں ۔ نئی دہلی بس گینگ ریپ کے بعد بھارت بھر میں پر تشدد مظاہرے ہوئے اور دنیا بھر میں اس کی گونج سنائی دی ، بھارت میں زیادتی سے متعلق قانون میں ترمیم ہوئی لیکن اس کے باوجود خواتین اب بھی وہاں مسلسل نشانہ بن رہی ہیں۔اے پی منسٹر رویلہ کشور کابیٹا خاتون ٹیچر کو ہراساں کرتے ہوئے شوہر کے ہتھے چڑھ گیا جس نے بھارتی وزیر کے بیٹے اور ڈرائیور کی پہلے تو خوب دھنائی کی اور پھر بعد میں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ۔ اے پی منسٹر رویلہ کشور کے بیٹے نے اپنے ڈرائیور کی مدد سے خاتون ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم خاتون کے شوروغل کرنے پر وہ اسے چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔

واقعہ گزشتہ روز شام چار بجے پیش آیا ۔ خاتون کا شوہر اسے سکول سے لے جانے کے لئے جا رہا تھا اور شوہر اس دوران قریب ہی پہنچ چکا تھا کہ بھارتی وزیر کا بیٹا اورڈرائیور فرار ہو گئے ۔بیوی کے ہراساں کئے جانے کے واقعہ کے بارے میں بتانے پر شوہر نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا اور ان کی دھنائی کرنے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے صرف ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جبکہ دوسرے شخص کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ایک اور مقدمہ بھی درج کیا ہے جس کے مطابق بھارتی وزیر کے بیٹے پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -