خیبر پختونخواہ حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کر دی

خیبر پختونخواہ حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کر دی
خیبر پختونخواہ حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے پیپر  ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے تاہم ناظمین کی مراعات میں باضابطہ کمی کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ضلع ناظم کی تنخواہ 60 ہزار سے کم کر کے 40 ہزار ماہانہ مقرر کر دی ہے جبکہ ضلع نائب ناظم کی ماہانہ تنخواہ 50 سے کم کر کے 30 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹاﺅن اور تح±صیل ناظم کی تنخواہوں میں 10 ہزار روپے کمی کر کے 30 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ویلج کونسل کے ناظم کی تنخواہ آدھی کرکے 10 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔حکومت نے نائب ناظمین کا تفریحی الاﺅنس بھی کم کر دیا ہے۔ضلع ناظمین ماہانہ 300لیٹر ، نائب ناظمین 150جبکہ ٹاﺅن اور تحصیل ناظمین 200لیٹر پٹرول استعمال کر سکیں گے۔

مزید :

پشاور -