جدہ میں سجی میوزیکل نائٹ، پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے سماں باندھ دیا

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سجی میوزیکل نائٹ میں پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے سماں باندھ دیا ، اس موقع پہ شرکاء کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایسے تفریحی مواقعے آئندہ بھی منعقد ہو نے چاہیے۔
جدہ میں سجی پاکستانی میوزیکل نائٹ میں موسیقی کےرنگ چھائے رہے جس میں پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے آواز کا جادو جگایا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی مردوخواتین سمیت دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اپنی پاکستانی سنگرز کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کے دل مولیے جس پر منچلے نوجوان رقص کرنے پر مجبور ہوگئےاس موقع پر بات کرتے ہوئے معروف سعودی کاروباری شخصیت سمیرا عزیز' حاجی عثمان' عمران صدیقی 'یاسر گوندل نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ سے سارے ہفتہ کی تھکان دور ہو جاتی ہے۔
پروگرام کے آرگنائزرُ ارج اسکندر اور ثناء شعیب کا کہنا تھا کہ موسیقی کے متوالوں کے لیے پاکستانی گلوکاروں کے مزید شوز کرا کر پاکستانی موسیقی اور ثقافت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے#