پاکستان ریلوے کا 5 بڑی ٹرینوں کی نجکاری ختم کرنے کا فیصلہ 

پاکستان ریلوے کا 5 بڑی ٹرینوں کی نجکاری ختم کرنے کا فیصلہ 
پاکستان ریلوے کا 5 بڑی ٹرینوں کی نجکاری ختم کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلوے نے 5 بڑی ٹرینوں کی نجکاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو طلب کر لیاگیا، اجلاس میں سرسیداور فرید ایکسپریس کی نجکاری ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی ۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ پاکستان ریلوے نے مہران ،تھل اور مہر ایکسپریس کی نجکاری ختم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا ہے، ذرائع وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ بڑھتی عوامی شکایات کے باعث ٹرینوں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔