ایبٹ آباد، کوہستان ویڈیو سکینڈل کا فیصلہ سنا دیاگیا

ایبٹ آباد، کوہستان ویڈیو سکینڈل کا فیصلہ سنا دیاگیا
ایبٹ آباد، کوہستان ویڈیو سکینڈل کا فیصلہ سنا دیاگیا

  


ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہستان ویڈیو سکینڈل کا فیصلہ سنا دیا گیا ،عدالت نے 3 مجرموں کو عمر قید کی سزاسنادی جبکہ 5 ملزموں کو باعزت بری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کی مقامی عدالت نے کوہستان میں غیرت کے نام پر 5 لڑکیوں کے قتل کیس کافیصلہ سنادیا،عدالت نے 3 مجرموں ساحر، سبیر اور عمر خان کو عمر قید کی سزا سنادی جبکہ 5 ملزموں کو باعزت بری کردیا،سزاپانے والوں نے ویڈیو میں نظرآنے الوں لڑکیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی ،سپریم کورٹ کے حکم پر لڑکیوں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 2012 میں کوہستان ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آیا جس میں پانچ لڑکیوں کو تالیاں بجاتے اور 2 نوجوانوں کو ناچتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا،11 افراد اس کیس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ،افضل کوہستانی نے اس کیس پر آواز بلند کی جس کوچندماہ قبل بھرے بازار میں گولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ایبٹ آباد


loading...