پنجاب بھر میں ”اپنی چھت اپناگھر“پروگرام کی قرعہ اندازی،وزیراعلیٰ نے  افتتاح کردیا،کامیاب افراد کو کب تک قرض کی پہلی قسط مل جائے گی؟ جانیے

پنجاب بھر میں ”اپنی چھت اپناگھر“پروگرام کی قرعہ اندازی،وزیراعلیٰ نے  ...
پنجاب بھر میں ”اپنی چھت اپناگھر“پروگرام کی قرعہ اندازی،وزیراعلیٰ نے  افتتاح کردیا،کامیاب افراد کو کب تک قرض کی پہلی قسط مل جائے گی؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپنی چھت۔۔۔ اپنا گھر پروگرام کے لیے تمام اضلاع میں قرعہ اندازی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈیرہ غازیخان میں قرعہ اندازی کرکے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا باقاعدہ آغازکر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی عمائدین کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے لیے بٹن دبائے۔

ڈیرہ غازی خان میں اپنی چھت۔۔ اپنا گھر پراجیکٹ کے لیے قرعہ اندازی میں 185 درخواست گزار کامیاب قرارپائے جبکہ ڈی جی خان میں پہلا نام عبداللطیف نامی شہری کا نکلا،دوسرا نام محمد اعظم، تیسرا مدیحہ قادر اور چوتھے خوش نصیب عبد الستار تھے۔ ڈیرہ غازیخان میں 1778 -افراد نے اپنی چھت۔۔اپنا گھر پروگرام کے لئے اپلائی کیا۔قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو 15-ستمبر تک قرض کی پہلی قسط مل جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے اپنی چھت۔۔ اپنا گھر پروگرام میں کامیاب افراد کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کی تاریخ کا سب سے پڑا پروگرام ثابت ہوگا۔ہر سال ایک لاکھ افراد کو گھر دینے کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ''اپنی چھت۔۔ اپنا گھر''سکیم میں کوئی سفارش نہیں،سب کو میرٹ پر قرض ملے گا۔قرض کی ماہانہ قسط کرائے کی رقم سے زیادہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ قرض لینے والے کو بھی ماہانہ 14 ہزار تک ہی ادا کرنے ہوں گے۔7 سال میں اصل رقم ہی ادا کرنا ہوگی۔ شہر میں 5مرلے اور دیہات میں 10- مرلہ تک پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے۔

 سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزراء شیر علی گورچانی، رانا سکندر حیات، معاون خصوصی ذیشان ملک،ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ، کمشنر، ڈی سی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔