میں بھاگنے والی عورت نہیں ، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیاتھا،بشریٰ بی بی
چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہاہے کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں ، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیاتھا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق تاج الدین کے گھر پر آمد ہوئی،بشریٰ بی بی نے تاج الدین کے ورثا کو ایک کروڑ کا چیک دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہاکہ خان کیلئے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی،میں نے صرف آپ کو بتانا ہے کہ میں وہاں اکیلی تھی،وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرا رہے تھے،سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے،کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے،ڈی چوک پر رات ساڑھے 12بجے میں اپنی گاڑی میں تھی،میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا،میں نے سب کو کہا تھا مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا،مجھے سب نے چھوڑ دیا تھا بہت سے لوگ گواہ ہیں،جو لوگ روڈ خالی کرا رہے تھے وہ بھی گواہ ہیں،جب میں وہاں سے نہیں جا رہی تھی تو سیدھی میری گاڑی پر فائرنگ ہوئی، باقی قافلہ بعد میں آیا، بشریٰ بی بی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا شہدا کے گھرجانا ہے، ورکرز بانی کے نام پر شہیدہوئے،شہادتوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھی،ان کاکہناتھا کہ پٹھانوں نے ہمیشہ غیرت مندی کا ثبوت دیا۔