ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل بھکر طارق محمود معطل

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں میرٹ کی بالادستی، ناقص کارکردگی پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل بھکر طارق محمود کو معطل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمے کی ٹیم مختلف جیلوں کی انسپکشن کر رہی ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت، نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام جیلوں میں انتظام و انصرام کیلئے قواعد و ضوابط جاری کئے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام جیلوں کی انسپکشن جاری ہے۔
معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل بھکر کو انسپکٹریٹ آف پریزن رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔