اپر چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے دریا میں طغیانی، انتظامیہ کا علاقہ خالی کرانے کا حکم 

اپر چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے دریا میں طغیانی، انتظامیہ کا علاقہ خالی کرانے ...
اپر چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے دریا میں طغیانی، انتظامیہ کا علاقہ خالی کرانے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اپر چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپر چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے "یار خون "کے مقام پر سیلاب آگیا دریائے چترال میں طغیانی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے آبادی کو علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق دریائے چترال میں یارخون کے مقام پر بند باندھا گیا ہے جس سے دریا چھوٹے ڈیم کی شکل اختیار کر گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے دریائے چترال میں سیلاب کا انتباہ جاری کر دیاہے اور دریائے چترال کے اطراف میں تمام آبادی کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ چکی ہے، دریا کا بند کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے جس سے نزدیکی آبادی کو نقصان کا خدشہ ہے اس لیے ضلعی انتظامیہ نے علاقہ خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے کہ جلد سے جلد علاقہ کو خالی کیا جائے ۔