ملک میں پروین رحمان جیسی شخصیات کم ہی ملتی ہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کیس 2 ماہ میں نمٹانے کا حکم

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ملک میں پروین رحمان جیسی شخصیات کم ہی ملتی ہے،پروین رحمان کو قتل کر دیا گیا اور کیس ابھی بھی چل رہا ہے ،عدالت نے اے ٹی سی کو پروین رحمان کا کیس دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پروین رحمان قتل کیس گرفتار ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کو پروین رحمان کا کیس دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں ملک میں پروین رحمان جیسی شخصیات کم ہی ملتی ہے ،پروین رحمان کو قتل کر دیا گیا اور کیس ابھی بھی چل رہا ہے ،عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ وکلا کو بھی معاشرے میں اچھے لوگوںکا احساس ہونا چاہئے ۔