کامونکے: چوری کی 4مختلف وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

کامونکے: چوری کی 4مختلف وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کامونکے(نمائندہ خصوصی نمائندہ پاکستان) چوری کی چار مختلف وارداتوں میں بیٹری، جنریٹر، گندم،چاول، بکرا،موٹر سائیکل اور بجلی کی موٹر چْرا لی گئی۔گذشتہ روز تھانہ ایمن آباد کے علاقہ دھنگ والی کا زاہد اقبال بکرے چْرا کر گھر واپس جارہا تھا کہ راستہ میں کار سوار خاتون اور ایک مرد کار میں ہزاروں روپے مالیت کا بکرا اْٹھاکر لے گئے۔ گوجرانوالہ کا علی حسن تھانہ سٹی کے علاقہ فوڈ سٹریٹ پر قائم ہوٹل کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر کھانا کھانے گیا تو نامعلوم چور اْسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ چک ہندہ کے ارشاد کے ڈیرہ سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور بجلی کی موٹر لے گئے۔اسکے علاوہ تھانہ واہنڈو کے نواحی گاؤں ڈالیانوالی کے محمد مسلم کی آٹا چکی کے تالے توڑ کر نامعلوم چور بیٹری،جنریٹر،چاول اور گندم وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔