لاعلاج عشق کے سوا دل کے ہر مرض کا علاج ہوگا

لندن (بیورورپورٹ) محققین نے اسٹیم سیل سے دل کے نئے خلیے بنانے والے مالیکیول کا پتہ لگانے کا دعوی کیا ہے جس کے ذریعے کمزور دل کا علاج ممکن ہو گیا۔ امریکی ماہرین نے طویل ریسرچ کے بعد ایک مالیکیول دریافت کیا ہے جو اسٹیم سیل کو دل کے خلیے میں تبدیل کر دے گا جس سے کسی بھی مریض کے دل کے خراب سیلز کو تبدیل کیا جا سکے گا اسٹیم سیلز جسم میں کسی بھی قسم کے خلیے بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیںیہاں تک کہ یہ خون اور ہڈیاں بھی بن سکتے ہیں اور اس کے علاوہ رگ و ریشے اور جلد بھی بن سکتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ کارڈیو مائیوسائیٹ نامی بیماری میں دل کے خلیے ٹوٹنے لگتے ہیں نئی دریافت سے اس بیماری کا علاج با آسانی سے کیا جا سکے گا۔