''جمعیت علمائے اسلام کے قائدین آپس میں لڑ پڑے اور پھر۔۔۔'' ایسی خبر آ گئی کہ دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان کی ہنسی نہ رکے گی
مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) کی مالاکنڈ میں رکنیت سازی مہم کے دوران مقامی قائدین آپس میں لڑ پڑے ، موقع پر موجود کارکنوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔
بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کے رکنیت سازی افتتاح کے دوران کانفرنس حال میدان جنگ بن گیا، قائدین ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتے رہے، کارکنوں اور علما کرام کی طرف سے بچ بچاؤ کرا دیا گیا۔
اجلاس کے دوران مولانا جاوید، تحصیل جنرل سیکرٹری لطف الرحمان دیگر کارکنوں کے ہمراہ ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے پہنچ گئے اور کچھ لمحہ کھڑے ہونے کے بعد جب مفتی کفایت اللہ نے انہیں بیٹھنے کےلئے کہا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی، دونوں نے لاتوں اور گھونسوں کی بارش شروع کر دی تاہم موقع پر موجود کارکنوں کی بیچ بچاو¿ سے صورت حال پر قابو پا لیا گیا۔