میرپور آزادکشمیر اور گردوونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے،پولٹری فارم کی عمارت گر گئی

میرپور آزادکشمیر اور گردوونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے،پولٹری فارم ...
میرپور آزادکشمیر اور گردوونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے،پولٹری فارم کی عمارت گر گئی

  



میرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میرپور آزادکشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جڑی کس کے قریب زلزلے سے جزوی متاثر عمارت گر گئی ،پاک فوج ،پولیس اورریسکیو کے عملے نے ملبے سے 3 افراد کو نکال لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میرپور آزادکشمیر میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ،میرپور آزادکشمیر اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے جھٹکے10 بجے کر 28 منٹ پر آئے ،زلزلے کا دورانیہ دو سے تین سکینڈ تھا،جس پر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،جڑی کس کے قریب زلزلے سے جزوی متاثر عمارت گر گئی ،پاک فوج ،پولیس اورریسکیو کے عملے نے ملبے سے 3 افراد کو نکال لیا،پولٹری فارم کی متاثرہ عمارت آفٹر شاکس سے گری۔زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت3 اعشاریہ 8 اورگہرائی 15 کلومیٹرریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز 12 کلومیٹر شمال مغرب جہلم تھا ۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /آزاد کشمیر /میرپور