دراز آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کیلئے خصوصی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر بن گیا
لاہور (پ ر)اِس ماہ کے آغاز میں متواتردو بین الاقوامی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے سے مایوس کن انکار کے بعددراز (Daraz) پورے ملک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر رہا تاکہ وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ مفت لطف اندوز ہو سکیں۔دراز نے، سال کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لائیو اسٹریمنگ کی غرض سے خصوصی شراکت کا اعلان کیا ہے۔اِس شراکت کے ذریعے، دراز کی ایپ استعمال کرنے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچ کہیں بھی دیکھ سکیں گے۔ شاپنگ پلیٹ فارم نے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ستمبر 2021 ء میں دراز لائیو متعارف کرائی تھی جس کا مقصد اپنے استعمال کرنے والوں میں شاپرٹینمنٹ کا تصورمتعارف کرانا تھا۔اپنی 15ملین یوزر بیس کے ساتھ، جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اِس شراکت کے ذریعے دراز کا مقصداپنی ایپ پرزیادہ سے زیادہ استعمال کرنے والوں کو راغب کرنا ہے۔اِس اقدام کے بارے میں درازپاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر،محمد عمار حسن نے کہا:”کرکٹ ایسا کھیل ہے جو ہمارے ملک میں بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام پاکستانی، جہاں کہیں بھی ہوں، اپنے موبائل کے ذریعے کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
اِس لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے ہمارا مقصد دراز لائیو کو فروغ دینا ہے جو ہماری نئی کامرس ٹیکنالوجی ہے اور جہاں ایپ کے استعمال کرنے والے ایک ہی وقت میں کرکٹ دیکھ سکتے ہیں اور شاپنگ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔“یہ شراکت،دراز کی مارکیٹنگ اسٹریٹجی کا، اہم حصہ ہے تاکہ ہائی پروفائل ٹیموں کے ساتھ امتزاج کے ذریعے برانڈ کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ کرکٹ، جنوب مشرقی خطے میں ایک بڑی آبادی پر حکمرانی کرتا ہے، لہٰذا، یہ دراز کو بھی ایک مؤثرپلیٹ فارم پیش کرتا ہے کہ وہ اپنے خطے کے پرجوش مداحوں کو انگیج کر سکے اور برانڈ کو اگلی سطح تک لے جا سکے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17اکتوبر، 2021ء سے ہوگا جس کے تمام 45 میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل میچ 10 اور 11 اکتوبرکو اور فائنل 14نومبر، 2021ء کو کھیلا جائے گا۔یہ تمام دراز ایپ پر نشر کیے جائیں گے۔پاکستانی ایڈورٹائزرز بھی اِس قابل ہوں گے کہ وہ آئی سی سی ٹی20 کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران دراز پر اپنے اشتہارات دے سکیں جنھیں دراز خصوصی طور پر دکھائے گا۔ پاکستان میں سب سے بڑی ڈیجیٹل آڈئینس کے ساتھ یہ ایک زبردست موقع ہوگا کہ ایڈورٹائزنگ برادری لاکھوں ڈیجیٹل باشندوں کے سامنے اپنے برانڈز پیش کر سکیں۔