نوشہرہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نظام پور کے علاقے انزرے میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
نظام پور کے علاقے انزرے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تاحال فائرنگ کے ذمے داران اور محرکات کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔