ارلیمنٹ میں واپسی سے تحریک انصاف کے استعفے اپنی موت آپ مر گئے ،سپیکر قومی اسمبلی

ارلیمنٹ میں واپسی سے تحریک انصاف کے استعفے اپنی موت آپ مر گئے ،سپیکر قومی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد( آن لائن ،اے این این) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں واپسی سے تحریک انصاف کے استعفے اپنی موت آپ مر گئے،میں ذاتی طور پر پی ٹی آئی کے ارکین کی پہلے کی عزت کروں گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی رولنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے سے انہوں نے وہی کچھ کیا جو آئین کہتا ہے، آئین کے مطابق تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہوئی تھی اس لئے انہوں نے استعفے منظور نہیں کیے تھے، اب وہ دوبارہ پارلیمنٹ میں آگئے ہیں اس لئے ان کے استعفے بھی اپنی موت آپ مر گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر پہلے کی طرح تحریک انصاف کے ارکان کی عزت کروں گا۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس انتہائی اہم معاملے کے لئے بلایا گیا ہے اس لئے ارکان غیر ضروری بحث سے گریز کریں۔

مزید :

صفحہ اول -